شارجہ، عمارت میں آگ سے تین اپارٹمنٹس متاثر

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 1 نومبر 2017 12:03

شارجہ، عمارت میں آگ سے تین اپارٹمنٹس متاثر
شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم نومبر 2017ء) ذرائع کے مطابق شارجہ میں منگل کے روز رہائشی علاقے کی 5 منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس سے تین اپارٹمنٹ جل کر راکھ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارجہ کے صنعتی علاقے نمبر 1 میں شارجہ سٹی سینٹر کے پیچھے والے حصے میں لگی۔ آگ دوپہر 1 بج کے 40 منٹ پر عمارت کے ایک اپارٹمنٹ کے کیچن میں لگی اور اسنے باقی کے اپارٹمنٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹرز نے آگ پر آدھے گھنٹے کے اندر قابو پایا اور ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :