عمان میں پاکستان کے سفیر علی جاوید کا ’’عمانی وومن ایسوسی ایشن‘‘ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

منگل 31 اکتوبر 2017 23:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2017ء) عمان میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے ’’عمانی وومن ایسوسی ایشن‘‘ (او ڈبلیو ای) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، وومن ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن ایمان بنتِ راشد بن حامد ال غافری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور عمان کے باہمی تعاون اور تاریخی اور جغرافیائی اعتبار سے جڑے بندھن پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے دونوں ممالک کی جانب سے مثالی تعلقات کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

وومن ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن نے عمان میں موجود پاکستانی کمیونٹی، بالخصوص پاکستانی خواتین کی طرف سے کی گئی خدمات کا بھر پور تذکرہ کیا جبکہ دورانِ گفتگو کاروباری تنظیم کار خواتین کے تبادلے اور سیمینارز میں شرکت کے اظہار کے ساتھ تنظیم کا بھی عمومی جائزہ لیا۔ خواتین کی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خدمات اور بین الاقوامی تنظیموں اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے ملکی تنازعات کے حل اور ملکی امن و سلامتی کے قائم اداروں میں خواتین کی جانب سے کی گئیں خدمات پر سفیر پاکستان نے خصوصی گفتگو کی۔ پاکستان کے سفیر نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی مضبوطی کیلئے اپنے خاص مشن کے مطابق کئے گئے تمام اقدامات سے آگاہ کیا جن کا مقصد دو طرفہ تعلقات میں استحکام پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :