شام : سیلفی نہ بنانے پر بشار الاسد کے کزن کی اپنے ہی فوجی پر تشدد ، ویڈیو وائرل

منگل 31 اکتوبر 2017 20:54

شام : سیلفی نہ بنانے پر بشار الاسد کے کزن کی اپنے ہی فوجی پر تشدد ، ویڈیو ..
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2017ء) شام کے صدر بشارالاسد کی کزن نے فٹ بال کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفی بنانے کی اجازت نہ دینے پر اپنے ہی ملک کے فوجی کو پیٹ ڈالا۔ شام کے صدر بشار الاسد کی ایک کزن کی فوجی کو تشددکانشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ لاتکیا میں فٹبال ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں پیش آیا جس میں قومی ہیروز کیساتھ سلیفی لینے سے منع کرنے پر ایک خاتون نے سیکورٹی پر مامور فوجی کو تھپڑ مارا اور اسے جانور کہہ ڈالا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اسٹیج پر پہنچ کر کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنانے کے لیے آگے بڑھی تو سیکورٹی اہلکار نے اسے روک دیا جس پر خاتون سیخ پا ہوگئی اور اسے براٴْ بھلا کہنے لگی۔

(جاری ہے)

بدکلامی سے دل نہ بھرا تو خاتون نے فوجی پرچڑھائی کردی اور بھری محفل میں تھپڑ مارڈالا۔فوجی کے ساتھ خاتون کو بھڑتے دیکھ کر آس پاس کھڑے لوگوں نے مداخلت کرتے ہوئے بیچ بچاو کرایا اور فوجی کی خاتون سے جان چھڑائی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مذکورہ خاتون کی شناخت آیا امار الاسد کے نام سے ہوئی جو کہ شام کے صدر کی رشتہ دار ہیں۔بتایا گیا ہے کہ آیا امار الاسدشامی صدر کی کزن ہیں اور فوجی کے ساتھ بدسلوکی پر اس کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔۔

متعلقہ عنوان :