سوات اور گرد و نواح میں 3.4 شدت زلزلے کے جھٹکے

عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے

منگل 31 اکتوبر 2017 14:38

سوات اور گرد و نواح میں 3.4 شدت زلزلے کے جھٹکے
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اکتوبر2017ء) سوات اور اور گرد و نواح میں 3.4 شدت زلزلے کے جھٹکے ،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔

(جاری ہے)

منگل کو سوات،مینگورہ اور اسکے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔

متعلقہ عنوان :