دبئی کا گھومنے والی طویل منزلہ عمارت تعمیر کرنے کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 31 اکتوبر 2017 12:50

دبئی کا گھومنے والی طویل منزلہ عمارت تعمیر کرنے کا اعلان
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 31اکتوبر 2017ء ) ذرائع کے مطابق دبئی ایک طویل منزلہ عمارت تعمیر کر رہا ہے جوکہ 360 ڈگری پر گھوما کرے گی۔ پورا وقت حرکت میں رہنے والا یہ ٹاور ہر لمحہ اپنی شکل تبدیل کرتا رہے گا اور اس عمارت کے رہائشی جب چاہیں اپنے گھر کی سمت تبدیل کر پائیں گے۔

(جاری ہے)

عمارت کو بنانے والے معماروں اور انجئینرز کا کہنا ہے کہ اس عمارت کا ہر فلیٹ 360 ڈگری گھومنے کی صلاحیت رکھتا ہو گا۔ دبئی میں پہلے سے ہی گھومنے والا ایک ریستوران بھی موجود ہے۔لیکن یہ عمارت اپنی نوعیت کی پہلی عمارت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :