پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن پر سابق صدر سید مہدی شاہ کی گرفت برقرار ہے ،تمام فیصلے سید مہدی شاہ کی نگرانی میں کئے جاتے ہیں ،ذرائع

پیر 30 اکتوبر 2017 22:05

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2017ء) پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن پر سابق صدر کی گرفت برقرار ،کوئی فیصلہ سید مہدی شاہ کے رضا مندی کے بغیر ادھورا تصور کرنے لگے ،تفصیلات کے مطابق پانچ برس تک صوبے میں حکومت کرنے کے باوجود 2015کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بری طرح شکست سے دوچار ہوئے جس پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی کی تنظیم سازی کا فیصلہ کرلیا اور پارٹی کی قیادت ماہر قانون امجد ایڈوکیٹ کے حوالے کردیا اور امجد ایڈوکیٹ نے پارٹی کے کمان سنبھالنے کے بعد ضلعی عہدیداروں کا چناو بھی عمل میں لایا گیا اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سید مہدی شاہ کو کورکمیٹی کا رکن بنا کر گلگت بلتستان میں کوئی زمہ داری نہیں دی گئی اور بلتستان ریجن میں تمام عہدے تقسیم کئے گئے تاہم اس وقت تمام عہدیداران صرف عہدوں کی حد تک نظر آتے ہیں اور پارٹی پر سید مہدی شاہ کی گرفت برقرار ہے اور تمام فیصلے سید مہدی شاہ کی نگرانی میں کئے جاتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی قیادت کی جانب سے شیخ نثار سرباز کو ضلعی صدر بناکر پارٹی کو چلانے کی کوشش کی تھی مگر پارٹی کو چلانے کے بجائے انہوں نے استعفیٰ دیدیا جس کے بعد سے ضلعی صدارت کے لئے کوئی موزون امیدوار ہاتھ نہیں آرہا ہے ایسے میں سید مہدی شاہ نے سابق ضلعی صدر یوسف نمبردار کو رام کرلیا ہے اور انہوں نے تمام ناراضگیاں بھلا کرسید مہدی شاہ کے شانہ بشانہ چلنے کا عزم کا اظہار کیا ہے جس کے باعث امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یوسف نمبردار کے سر ایک بار پھر ضلعی صدارت کا تاج سج سکتا ہے ۔