بلیلی چیک پوسٹ پر کسٹم کا کامیاب چھاپہ ،غیر ملکی سگریٹ برآمد کرکے ٹرک کو قبضے میں لے لیا

بلوچستان میں داخل ہونے والے تمام راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ،کلیکٹر کسٹم اشرف علی

پیر 30 اکتوبر 2017 19:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2017ء)بلیلی چیک پوسٹ پر کسٹم کا کامیاب چھاپہ غیر ملکی سگریٹ برآمد کرکے ٹرک کو قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق کلیکٹر کسٹم بلوچستان اشرف علی کو اطلاع ملی کہ بارڈر سے آنے والے ایک ٹرک میں غیر ملکی سگریٹ چھپائے گئے ہیں جس پر انہوں نے فوری طورپر کسٹم حکام کو کاروائی کی ہدایت کی ڈپٹی کلیکٹر محمد ابرہیم نے بلیلی چیک پوسٹ کے سپرٹینڈنٹ سردار شاہ زمان جوگیزئی کو فوری کاروائی کی ہدایت جس پرانہوںنے حوالدار باقر شاہ ،حوالدار حسین کے ہمراہ بارڈر سے آنے والے گاڑیوں اور ٹرکوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا بلیلی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ایک ٹرک کو روک کر اسکی تلاشی لی گئی تو ٹرک میں غیر ملکی سگریٹ تھے اور اس کے اوپر مشروبات کی خالی بوتلیں رکھیں گئی تھیںکسٹم حکام نے ٹرک کو قبضے میں لیکر ٹرک کی چیکنگ کی تو لاکھوں روپے کے غیر ملکی سگریٹ برآمد ہوئے اس موقع کسٹم کلیکٹر بلوچستان اشرف علی نے چھاپہ مار ٹیم کو مبارکباد دی اور کہاکہ بلوچستان میں داخل ہونے والے تمام راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور کسی قسم کا دہشتگرد بلوچستان میں داخل نہیں ہوسکتا اوروہ اپنے ناکاپاک مقصد میں کامیاب نہیں ہوگا بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اگر کوئی ایسا سمجھتا ہے کہ وہ بلوچستان کے راستے اسلحہ منشیات اور غیر قانونی اشیاء لے جانے میں کامیاب ہوسکے گا وہ اس بھول میں نہ رہے ،اوروہ کبھی بھی اپنی اس ناپاک مقصد میں کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ ہمارے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ مادر وطن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چھاپہ مار ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہاکہ کوئٹہ شہر سمیت بلوچستان کے دور دراز علاقوں جہاں سے بلوچستان میں داخل ہونے کے راستے ہیں وہاں پر ہمارے چیک پوسٹیں موجود ہیں اور نوجوان جدید اسلحے سے مسلح ہے کوئی بھی غیر قانونی حرکت کرنے والے کامیاب نہیں ہوسکیں گے اور اپنے وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور ملک دشمن عناصر کاڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔