چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی طبعیت ناساز

پیر 30 اکتوبر 2017 19:15

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی طبعیت ناساز
اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اکتوبر2017ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی طبعیت ناساز ہوگئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سردار رضا خان کو پیٹ میں تکلیف ہونے کے باعث پولی کلینک میں داخل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سردار رضا خان کے مختلف ابتدائی ٹیسٹ کر لئے گئے ہیں تاہم ڈاکٹروں نے امراض دل، معدہ و جگر،سینہ و پھیپڑوں کا بھی معائنہ کیا ہے تاہم سردار رضا خان کا ایکسرے، الٹراسائونڈ، ای سی جی سمیت دل اور خون کے ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں جبکہ ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے کے بعد بیماری کی تشخیص ممکن ہو گی لیکن ظاہری علامات کے مطابق سردار رضا خان کو پھیپڑوں کا انفیکشن ہوا ہے۔

چیف الیکشن کمنشر سردار رضا خان کو آفیسر وارڈ میں داخل کیا گیا یےجبکہ انہیں کچھ روز تک ہسپتال میں داخل رکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :