مہران یونیورسٹی جامشورو میں کیپریو اور انٹرنیشنل کریڈٹ موبلٹی کے متعلق آگاہی سیمینار

پیر 30 اکتوبر 2017 18:55

جامشورو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2017ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں کیپریو اور انٹرنیشنل کریڈٹ موبلٹی کے متعلق ایک آگاہی سیمینار منعقد ہوا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مقرر پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری نے کہا کے مہران یونیورسٹی کے پوسٹ گریجوئیٹ طلبہ کو اسپین کی ملاگا یونیورسٹی میں جا کر سیکھنے کے مواقع حاصل کرنے چاہئیں انہوںنے کہا کہ ملاگا یونیورسٹی کے ساتھ مہران یونیورسٹی کا معاہدہ طے کیا ہوا ہے، جس سے یہاں کے اساتذہ اور طلبہ کو استفادہ کرنہ چاہیے انہوںنے کہا کے اس وقت پوری دنیا میں تدریسی لین دین کا جدید طریقہ رائج ہے، مہران یونیورسٹی بھی اس طریقے سے استفادہ کر رہی ہے سیمینار مہران یونیورسٹی کے پوسٹ گریجوئٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔