ملک کے حالات درست سمت میں گامزن ہیں اورملکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، وفاقی وزیر اکرم خان درانی

پیر 30 اکتوبر 2017 17:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ ملک کے حالات درست سمت میں گامزن ہیں اورملکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، سیاست میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں، شریف خاندان پر اس سے پہلے بھی بہت سخت وقت آیا، لیکن اس نے اس کا ہمت کے ساتھ بھرپور مقابلہ کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اہلیہ کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث لندن میں رکنا پڑا ہے ، جس کے بعد اعلیٰ سطحی میٹنگ جو پہلے یہاں طے تھی کے لئے وزیراعظم سمیت دیگر مسلم لیگی رہنمائوں کو لندن جانا پڑا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے موقع پر بعض حلقوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کرنا درست نہیں ۔ اکرم خان درانی نے کہا کہ شریف خاندان پر اس سے قبل 1999ء میں بھی بہت مشکل وقت آیا، پورا خاندان جلاوطن ہوا مگر الله تعالیٰ نے نواز شریف کو تیسری بار وزیراعظم بنایا جنہوں نے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے مؤثر اقدامات کئے جبکہ سی پیک جیسا بڑا منصوبہ شروع کرکے دنیا کو حیران کر دیاہے ، اب ملک کے حالات درست راہ پر گامزن ہیں، ملکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :