2018میں ہمارا مقابلہ جھوٹ بولنے اور دھرنوں والوں سے ہوگا،

آئندہ انتخابات میں زبانی دعوے والے نہیں بلکہ کارکردگی دکھانے والے کامیاب ہونگے،2018میں عوام جعلی تبدیلی والوں کو مستردکردیں گے،موجودہ دورحکومت میں دہشتگردی میں کمی اور معیشت میں بہتری آئی ہے، وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا اجتماع سے خطاب

پیر 30 اکتوبر 2017 17:01

2018میں ہمارا مقابلہ جھوٹ بولنے اور دھرنوں والوں سے ہوگا،
مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 2018میں ہمارا مقابلہ جھوٹ بولنے والنے اور دھرنوں والوں سے ہوگا،آئندہ انتخابات میں زبانی دعوے والے نہیں بلکہ کارکردگی دکھانے والے کامیاب ہونگے،2018میں عوام جعلی تبدیلی والوں کو مستردکردیں گے،موجودہ دورحکومت میں دہشتگردی میں کمی اور معیشت میں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو امیر مقام نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018میں ہمارا مقابلہ جھوٹ بولنے اور دھرنے والوں کے ساتھ ہوگا،ہمارامشن عوام کی خدمت کرنااور روزگار فراہم کرنا ہے،ہم نے دہشتگردی کو ختم کرنے کا مشن پورا کیا ہے،آئندہ انتخابات میں زبانی دعوے والے نہیں بلکہ کارکردگی دکھانے والے کامیاب ہونگے،موجودہ حکومت میں دہشتگردی میں کمی اور معیشت میں بہترین آئی۔2018میں عوام جعلی تبدیلی والوں کو مسترد کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جعلی کاموں میں پہلے نمبروالی جماعت بن چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :