سکیورٹی اہلکاروں کی رہائشی سہولیات کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے

فزیکل پلاننگ اور ہائوسنگ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کا سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب

پیر 30 اکتوبر 2017 14:26

سکیورٹی اہلکاروں کی رہائشی سہولیات کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2017ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہاہے کہ سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے مختلف منصوبوںکو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ پلاننگ کمیشن ملک میں فزیکل پلاننگ اور ہائوسنگ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔ انھوں نے یہ بات سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے فزیکل پلاننگ کے 28 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی ہے جس میں وزارت مواصلات نے بلوچستان گوادر موٹروے پولیس کے لئے ایس ایچ او دفتر کی تعمیر، قومی ہائی وے کے لئے لائن ہیڈکوارٹر کی تعمیر کے لئے 33 کروڑ 63 لاکھ 73 ہزار روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے اجلاس میں خیبر ایجنسی گورگانا، پائیندا، چینا، ڈوگرا اور شلمن میں 4 ایکس ونگ کے لئے جگہ کی تعمیر کے لئے ایک ارب 42 کروڑ، 23 لاکھ 92 ہزار روپے کی لاگت کا منصوبہ، ایچ۔

16 میں ماڈل جیل کے قیام کے لئے 7 کروڑ 35 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا، اس منصوبے کا مقصد ماڈل جیل کی تعمیر، ڈیزائن اور کنسلٹنسی خدمات حاصل کرنا ہے جسے اجلاس نے منظور کر لیا ہے۔ اجلاس میں شمال اور جنوبی بلوچستان فرنٹیئر کور کے لئے 9 اضافی ونگ کو بڑھانے اور مغربی سرحد کی سی اے ایف مینجمنٹ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے دو منصوبے 2 ارب 26 کروڑ 14 لاکھ 91 ہزار روپے اور 20 ارب 16 کروڑ روپے کی لاگت کے پیش کیے۔

ان منصوبوں کے تحت شمالی اور جنوبی فرنٹیئر کور کے نوجوانوں کو دفتری بلاکس، گھروں کے بی قسموں سمیت تمام قسم کے انتظامی سہولیات کے ساتھ ساتھ رہائش اور دفتری رہائش کی سہولیات فراہم کرنا ہے، اس منصوبے کو اجلاس نے منظور کر لیا ہے۔ ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن نے گلشن جناح ایف5- کالونی کی بہتری اور بحالی کے لئے 4 کروڑ 48 لاکھ 59 ہزار روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جسے سی ڈی ڈ بلیو پی کے اجلاس نے منظور کیا۔

وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس نے شامی روڈ پشاور میں فیڈرل لاج کی تعمیر کے لئی6 کروڑ 25 لاکھ 31 ہزار روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کا مقصد وفاقی انتظامی افسران کے لئے منصوبے کی جگہ کے قریب دستیاب زمین پر 10 کمرے، باورچی خانے اور لاجز میں فائر الارم لگانے کی تعمیر شامل ہے جسے اجلاس نے منظور کیا۔ کے اے اور گلگت بلتستان ڈویژن نے رہائش کی تعمیر، گلگت، ہنزہ، دیامیر اور سکردو میں تربیتی بلاک تعمیر کرنے، مزید گلگت بلتستان کی پولیس کے لئے خصوصی تحفظ یونٹ کے قیام کے لئی2 ارب 66 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جسے اجلاس نے منظور کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :