جامشورو ،ْ پولیس نے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے انتہائی خطرناک دہشتگردو کو زخمی حالت میں گرفتار

دہشت گرد کی شناخت عبدالحمید عرف سمیع کے نام سے ہوئے ہے جس کا تعلق ماضی میں کالعدم لشکر جھنگوی سے رہا ہے ،ْ پولیس

پیر 30 اکتوبر 2017 14:26

جامشورو ،ْ پولیس نے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے انتہائی خطرناک دہشتگردو ..
جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2017ء) ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی خطرناک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جامشورو میں ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد زخمی ہو گیا جس کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دہشت گرد کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گرد کی شناخت عبدالحمید عرف سمیع کے نام سے ہوئے ہے جس کا تعلق ماضی میں کالعدم لشکر جھنگوی سے رہا ہے جب کہ اس نے حال ہی میں نئی تنظیم جند الفدا کی بنیاد رکھی تھی۔پولیس نے دہشت گرد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ ساتھیوں کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :