آزاکشمیر سمیت مظفرآباد میں بارش نہ ہونے کے باعث عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا

نزلہ ،زکام ، کالی کھانسی ، بخار کے باعث ہزاروں افراد متاثر لوگوں کا مساجدوں اور گھروں میں بارش کیلئے دعائیں مانگنے کا سلسلہ شروع

پیر 30 اکتوبر 2017 14:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2017ء) آزاکشمیر سمیت مظفرآباد میں بارش نہ ہونے کے باعث عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئی، ہسپتال بھر گئے‘ نزلہ ،زکام ، کالی کھانسی ، بخار کے باعث ہزاروں افراد متاثر لوگوں نے مساجدوں اور گھروں میں بارش کیلئے دعائیں مانگنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جبکہ بزرگوں کا کہنا ہے کہ اللہ پاک کی ناراضگی اور حکمرانوں کی گناہوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے ، سچے دل سے توبہ کریں ، ملک میں بارش ہوسکے تاکہ عوام بیماریوں سے بچ سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں گزشتہ عرصہ دراز سے بارش نہ ہونے کے باعث خشک سردی میں اضافہ ہوگیا،ایک طرف مختلف مقامات پر لنڈہ بازاروں کی چاندی جبکہ دوسری جانب چھوٹے بچے ، نمونیہ ، نزلہ ، زکام ، کالی کھانسی اور بخار میں مبتلا ہوگئے جس کے باعث مظفرآبا د کی دو بڑی ہسپتالیں امبور ایمز اور سی ایم ایچ مظفرآباد مریضوں کیلئے ناکافی ہوگیا، جس میں نہ ادویات ، نہ وقت پر ڈاکٹر ڈپٹی پر موجود ہوتے ہیں جبکہ صبح سے لے کر شام تک لائنوں میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظا رکرتے ہیں اُس کے باوجود بھی ہسپتال سے دس روپے کی گولی تک نہیں دی جاتی بلکہ ! وہ بھی باہر سے خرید کر کھانے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری جانب عوام نے بارش نہ ہونے کے باعث مساجدوں اور گھروں میں دعائیں مانگنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے تاکہ اللہ کی رحمت سے بارش ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :