قلات‘ قومی شاہراہ پر دوکاروں میں تصادم‘ سات افراد جاں بحق

اتوار 29 اکتوبر 2017 21:51

قلات ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2017ء) کوئٹہ وکراچی قومی شاہراہ پر خیسندون کے مقام پر دو کاروںمیں تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق اتوار کو قلات کے علاقے خیسندون کے مقام پر قومی شاہراہ پر دوکاروں میں تصادم ہو ا جس کے نتیجے میں سات افرادتاج محمد، عبدالرشید ، محمد آصف ،عبدالغفار، محمد زبیر، زاہدہ، محمد ابراہیم جاں بحق اوررشیدہ ودیگر زخمی ہو گئے ، ہلاک وزخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ضلعی ہسپتال قلات وسول ہسپتال سوراب منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :