قلات ، دو گاڑیوں میںتصادم کے باعث7 افراد جاں بحق ، 2 شدید زخمی ہوگئے

اتوار 29 اکتوبر 2017 21:51

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2017ء) بلوچستان کے علاقے قلات میں دو گاڑیوں میںتصادم کے باعث7 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق قلات میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر خیسندون کے مقام پر 2 گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سوراب ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔ واقعہ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :