Live Updates

حمید گل کا سیاسی بیٹا سیاسی باپ کے مرنے کے بعد یتیم ہو چکا ہے،پیپلز پارٹی

عمران نیازی قوم کو بچہ نہ سمجھیں اپنے امپائر سے کوئی نئی تقریر بھی سیکھ لے، عمران نیازی ٹیکس چوروں اور جعل سازوں کے جھرمٹ میں رہتے ہیں،دہشتگردوں کا بدنام زمانہ حامی کس منہ سے شہیدوں کی جماعت پر الزام لگا رہا ہے، عمران خان کی ٹیم بھی مشرف کی طرح کرپٹ "ترین" ہے کرپشن کے خلاف نعرے بازی کے بجائے عمران خان پہلے تحریک انصاف سے کرپشن کا خاتمہ کرے، خیرات اور صدقے کی رقم سے جواء کھیلنا کہاں کی انسانیت ہے پیپلز پارٹی کے ترجمان چوہدری منظور اور رہنما سعید غنی کا عمران خان کے منڈی بہائوالدین میں جلسے سے خطاب پررد عمل

اتوار 29 اکتوبر 2017 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ئوں نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمید گل کا سیاسی بیٹا سیاسی باپ کے مرنے کے بعد یتیم ہو چکا ہے، عمران نیازی قوم کو بچہ نہ سمجھیں اپنے امپائر سے کوئی نئی تقریر بھی سیکھ لے، عمران نیازی ٹیکس چوروں اور جعل سازوں کے جھرمٹ میں رہتے ہیں،دہشتگردوں کا بدنام زمانہ حامی کس منہ سے شہیدوں کی جماعت پر الزام لگا رہا ہے، عمران خان کی ٹیم بھی مشرف کی طرح کرپٹ "ترین" ہے کرپشن کے خلاف نعرے بازی کے بجائے عمران خان پہلے تحریک انصاف سے کرپشن کا خاتمہ کرے، خیرات اور صدقے کی رقم سے جواء کھیلنا کہاں کی انسانیت ہے۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ترجمان چوہدری منظور اور رہنما سعید غنی نے عمران خان کے منڈی بہائوالدین میں جلسے سے خطاب کے رد عمل میں کیا۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی قوم کو بچہ نہ سمجھیں اپنے امپائر سے اور تقریر بھی سیکھ لے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری غریب عوام کے درمیان ہوتے ہیں، ان کے درد کو سمجھتے ہیں اور عوام بلاول بھٹو زرداری سے پیار کرتے ہیں جبکہ عمران نیازی ٹیکس چوروں اور جعل سازوں کے جھرمٹ میں رہتے ہیں۔

انہیں کیا پتہ کہ غریب کی مشکلات کیا ہیں سعید غنی نے کہا کہ خیرات اور صدقے کی رقم سے جواء کھیلنا کہاں کی انسانیت ہی عمران نیازی عدالت میں سچ بچائیں کہ بنی گالہ محل کیسے بنا انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران نیازی عدالت میں بار بار بیان بدلتے رہے ان کے بدلتے بیانات ہی ان پر فراڈ، جعل سازی اور غلط بیانی کی مہر ثبت کرتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ صدقات اور خیرات سے مصیبتیں ٹل جاتی ہیں مگر عمران نیازی ایسی بیماری ہے جو صدقے اور خیرات کے پیسوں میں خورد برد کرکے ہضم کر لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ظالم سونامی نے کے پی کے عوام کو دکھ کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اے پی ایس کے شہداء کے وارث جعلی نیازی کے خلاف فریاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم عمران نیازی سے سوال کرتی ہے کہ تمہارا ذریعہ آمدنی کیا ہے اور بنی گالہ میں 400کنال پر تعمیر محل کے لئے پیسے کہاں سے آئی ۔ عمران خان کے منڈی بہائوالدین میں جلسے سے خطاب کے رد عمل میں ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری منظور احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی دشمنی عمران خان کی سیاسی گھٹی میں شامل ہے حمید گل کا سیاسی بیٹا سیاسی باپ کے مرنے کے بعد یتیم ہو چکا ہی, عمران خان آمریت کا پالا اور مشرف کی توسیع ہی, نہ صرف مشرف کی تاریکی اس کے ساتھ ہے بلکہ عمران خان باتیں بھی مشرف والی کر رہا ہے ،مشرف نے عمران خان کی طرح احتساب کا نعرہ لگا کر ملک کو لوٹا,مشرف نے کرپٹ "ترین" ٹیم بنا کر کرپشن کے خاتنے کا ڈرامہ کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم بھی مشرف کی طرح کرپٹ "ترین" ہے کرپشن کے خلاف نعرے بازی کے بجائے عمران خان پہلے تحریک انصاف سے کرپشن کا خاتمہ کرے دہشتگردوں کا بدنام زمانہ حامی کس منہ سے شہیدوں کی جماعت پر الزام لگا رہا ہی,عمران خان پہلے بنوں جیل توڑنے والے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کری, سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے ورثا کو بھی ابھی تک عمران خان کے جواب کا انتظار ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات