آصف زرداری اورنوازشریف کاپیسہ ملک سے باہرپڑاہے ،دونوں ہی چورہیں ،عمران خان

ہم ملک کالوٹاپیسہ واپس ملک لائیں گے،ہم نیب اورایف بی آرکوٹھیک کریں گے ،کسانوں کی حالت ٹھیک کریں گے ،جب ملک کاپیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہرجاتاہے توملک مقروض ہوتاہے نوازشریف نے 30سال قوم کولوٹااس لئے انہیں نکالاگیا، زرداری اورنوازشریف کی اولادیں ملک سے باہرہیں ،کاروبارملک سے باہرہیں ،تویہ پاکستان کیالینے آتے ہیں ،منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب

اتوار 29 اکتوبر 2017 21:00

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ آصف زرداری اورنوازشریف کاپیسہ ملک سے باہرپڑاہے ،،دونوں ہی چورہیں وہ ایک دوسرے کاپیسہ واپس کیا ملک میں لائیں گے ،ہم ملک کالوٹاپیسہ واپس ملک لائیں گے،ہم نیب اورایف بی آرکوٹھیک کریں گے ،کسانوں کی حالت ٹھیک کریں گے ،جب ملک کاپیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہرجاتاہے توملک مقروض ہوتاہے ،نوازشریف نے 30سال قوم کولوٹااس لئے انہیں نکالاگیا،آصف زرداری اورنوازشریف کی اولادیں ملک سے باہرہیں ،کاروبارملک سے باہرہیں ،تویہ پاکستان کیالینے آتے ہیں ۔

اتوارکے روزمنڈی بہاؤالدین میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سیاستدان جب عوام کی خدمت کرتاہے توعبادت بن جاتی ہے ،سیاستدان اورمافیامیں فرق ہوتاہے ،میں نے 21سال سیاستدانوں کے خلاف نہیں مافیاکے خلاف جنگ لڑی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمارے نبی پاکؐبھی سیاستدان تھے جنہوںنے انسانیت کی خدمت کی اورظالموں کامقابلہ کیا۔

عمران خان نے کہاکہ اس قوم کودومافیانے لوٹاہے ،یہ مافیاعرب پتی بن گئے اوردنیاکے امیرترین لوگوں میں شامل ہوگئے ،عزیربلوچ نے جے آئی ٹی کوبتایاکہ انہوںنے آصف زرداری کے کہنے پرلوگوں کوقتل کیا،میں حکومت کوکہتاہوں کہ عزیربلوچ جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلک کی جائے ،عزیربلوچ نے کہاکہ اس نے خالدشہنشاہ کوپی پی قیادت کے کہنے پرقتل کیا،جوبے نظیربھٹوقتل کیس میں اہم کیس تھا،عزیربلوچ نے یہ بھی کہاکہ 14شوگرملوں پرآصف زرداری کے لئے قبضہ کیا۔

انہوںنے کہاکہ شریف مافیا30سال سے پنجاب پرقبضہ کرکے بیٹھاہے ،ان شریفوں کے پاس گوالمنڈی میں 5مرلے کاگھرتھاآج ان کے بچے بھی ارب پتی ہیں ،شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں چودہ قتل کئے ،شریف خاندان ارب پتی کیسے بن گیا انہوںنے کہاکہ 1986ء میں میرے نوازشریف سے اچھے تعلقات تھے ،میرے پاس اس وقت ایک بندہ آیااورکہاکہ پولیس جن بندوں کومارناچاہتی ہے اس میں میرانام بھی آگیاہے آپ نوازشریف سے بات کریں کہ میرانام لسٹ سے نکال دیں ،میں نے نوازشریف سے بات کی نوازشریف نے مجھے کہاکہ اس بندے کانام نکال دیں گے لیکن دوسرے دن پولیس نے اس شخص کوڈنڈوں سے قتل کیا۔

عمران خان نے کہاکہ مہنگائی بڑھ گئی ہے ،لوگ بے روزگارہورہے ہیں ،جب قر ضہ چڑھتاہے توقرضے کی قسطیں دیناپڑتی ہیں ،جب قسطیں واپس کرنی ہوتی ہیں توٹیکس بڑھتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف اورآصف علی زردار کی اولاداورکاروبارملک سے باہرہیں ،یہ پاکستان کیاکرنے آتے ہیں ،پاکستان سے 110ارب ڈالرمنی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہرجاتاہے ،جب ملک کاپیسامنی لانڈرنگ کے ذریعے باہرجاتاہے توملک مقروض ہوتاہے اورآئی ایم ایف سے قرض لیناپڑھتاہے ،آئی ایم ایف اپنی شرائط پرقرضہ دیتاہے ۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف اوراسحاق ڈارکونہیں پتہ کہ جوقرضہ لے رہے ہیں تویہ واپس کیسے ہوگا ،نوازشریف اورآصف علی زرداری میرجعفرہیں ۔آپ جب کسی سے بھیک مانگیں گے توگھرکی عزت چلی جائے گی ،ہم نے اپنے خرچے کم کرنے ہیں اورآمدنی بڑھانی ہے ،میں آپ کواس ملک کی آمدنی بڑھاکردیکھاؤں گا،لوگ مجھے پیسہ دیں گے اس ملک کوچلانے کیلئے ایف بی آرکوٹھیک کروں گا۔

ایف بی آرمیں ایمانداراورقابل لوگوں کولاؤں گا،نیب کوٹھیک کروں گا،ٹیکس کانظام لاؤں گا،وہ قوم کبھی ترقی نہیں کرسکتی عوام غریب ہواورچھوٹاساطبقہ امیرہوہم کسانوں کی حالت ٹھیک کریں گے ،بڑے بڑے مگرمچھوں کوہم پکڑیں گے ،نوا زشریف کا300ارب ملک سے باہرپڑاہے کیازرداری یہ واپس لائیں گے ،میں 8ہزارارب روپے عوام سے ہی اکٹھے کروں گا،جس سے ملک چلے گا،نوازشریف کہتاہے کہ انہیں کیوں نکالاگیااس لئے نکالاگیاکہ انہوںنے 30سال ملک کاپیسہ لوٹا۔

شہبازشریف جیل جانے سے بچ گیاتواسے بھارت میں فلموں میں کام کرنے کیلئے بھیج دیاجائے ،شہبازشریف بہت بڑاڈرامے بازہے ۔انہوںنے کہاکہ رائیونڈکی سیکورٹی کیلئے اڑھائی ہزارپولیس اہلکارتعینات ہیں ،جوشریف خاندان کی سیکیورٹی پرمامورہیں ،شریف خاندان کی سیکیورٹی پرسات ارب روپے خرچ ہوتے ہیں ،چارارب میں شوکت خانم بن جاتاہے ،شہبازشریف نے 4سال پہلے کہاتھاکہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تونام بدل لینا،شہبازشریف کانیانام شوبازشریف ہے ۔