پنجگور پاک فوج کی جانب سے آزادی جیپ اور کار ریلی پنجگور پہنچ گئی

آئی جی ایف سی اور دیگر عمائدین نے ریلی کا شاندار استقبال کیا

اتوار 29 اکتوبر 2017 20:00

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2017ء) پنجگور پاک فوج کی جانب سے آزادی جیپ اور کار ریلی پنجگور پہنچ گیا باب پنجگور پر آئی جی ایف سی اور دیگر عمائدین نے ریلی کا شاندار استقبال کیا اور اسکول کے بچوں نے شرکاء پر پھول برسائے اور بلوچی دھول کی چھاپ پر رقص کرکے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جیپ اور کار ریلی کے استقبال کے لیے آئی جی ایف سی طارق امان ،برگیڈیر ظہیر کمانڈنٹ ایف سی سلیم قادری ،ضلعی چیرمین عبدالمالک صالح ،ڈپٹی کمشنر جبار بلوچ ،مسلم لیگ کے صدر آغا گل ،جنرل سکریٹری اشرف ساگر ،چیرمین میونسپل کمیٹی پھلین بلوچ ،بی این پی مینگل کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی زاہد اور دیگر عمائدین شہر موجود تھے اس دوران بچوں نے ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی برسات کیا اور ریلی کی سیکورٹی کے لیے فضائی نگرانی بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :