ملک دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،ْ آئی جی ایف سی سائوتھ بلوچستان

نوجوان اپنے ملک کی حفاظت اور سلامتی کیلئے پاک فوج اور ایف سی کے ساتھ شانہ بشانہ کام کررہے ہیں ،ْمیجر جنرل طارق امان کا خطاب

اتوار 29 اکتوبر 2017 20:00

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2017ء) ملک دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔بلوچستان کے عوام مہمان نواز ،اور ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ان خیالات کا اظہار آئی جی ایف سی سائوتھ بلوچستان میجر جنرل طارق امان نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔اُنہوں نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو پیغام دیتے ہو ئے کہا کہ نوجوان طبقہ اپنی تمام تر توانائی تعلیم پر خرچ کریں ،ْتعلیم ہی سے قوموں کی ترقی ممکن ہے۔

ایف سی نوجوانوں کے ساتھ ہر معاملے میں تعاون جاری رکھے گی۔نوجوان طبقہ کسی کے بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں۔نوجوان اپنے ملک کی حفاظت اور سلامتی کے لئے پاک فوج اور ایف سی کے ساتھ شانہ بشانہ کام کررہے ہیں۔دالبندین ،نوکنڈی اور سرحدی شہر تفتان کے دورہ کے دوران آئی جی ایف سی سائوتھ بلوچستان میجر جنرل طارق امان نے مقامی معتبرین سر کاری آفیسران سے ملاقات بھی کی۔

(جاری ہے)

اس دوران اُنہوں نے کہا۔کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل استعمال کریں گے۔اس ملک کی حفاظت کے لئے ہم اپنی جانیں اور نسل بھی قربان کردیں گے۔ہم اس ملک کی حفاظت کے لئے ہر وقت اور ہر لمحہ چوکس اور الرٹ ہیں۔پاک افغان سرحدی علاقوں میں ایف سی انتہائی چست اور چاق وچوبند ہے۔اُنہوں نے کہا ۔کہ بلوچستان کے عوام کے ہر فلاح بہود کے کاموں میں ایف سی بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔خاص کر تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انتظامیہ اور مطلوبہ محکموں کے ساتھ نزدیکی روابط رکھے جائیں گے۔ایف سی سکولز میں جدید اور کمپیوٹر کی تعلیم کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کے لئے اپنے بچوں کو سکولوں میں داخلہ کروائیں۔

متعلقہ عنوان :