قومی منصوبوں کی تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے‘نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ کی مین لائن بچھانے والی ٹیم کی کارکردگی بہترہے ‘ اور اسی وجہ سے عوام علاقہ ان کیساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے

ن لیگ آزادکشمیر کے مرکزی راہنما سردار تسلیم عباسی کا اجلاس سے خطاب

اتوار 29 اکتوبر 2017 16:00

مظفرآباد/ کوہالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2017ء) کوہالہ ہائیڈل پراجیکٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین اور ن لیگ آزادکشمیر کے مرکزی راہنما سردار تسلیم عباسی نے کہاہے کہ قومی منصوبوں کی تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے ۔نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ کی مین لائن بچھانے والی ٹیم کی کارکردگی بہترہے ۔ اور اسی وجہ سے عوام علاقہ ان کیساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے ۔

وہ آج یہاں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ کوہالہ سے چھتر کلاس تک ٹرانسمیشن لائن بچھانے والی کمپنی کیساتھ عوام علاقہ بھرپور تعاون کررہے ہیں۔اور خا ص کر واپڈا کی ٹیم مین لائن کی زد میں آنیوالی زرعی زمینوں اور مکانات کے معاوضہ جات انصاف پر مبنی فیصلوں کے مطابق تقسیم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر ہم نیلم جہلم ٹرانسمشن لائن واپڈ اکے پراجیکٹ ڈائریکٹر عارف خان ، ایکسین مجبیٰ کاظمی اور ایس ڈی او فرقان شبیر کی کاوشوں پر عوام علاقہ ان کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

کہ جنہوں نے عوام علاقہ کیساتھ بھرپور تعاون کیا۔ اور یہی وجہ ہے کہ کوہالہ سے چھتر کلاس تک واپڈا کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اور عوام نے اس ٹیم کیساتھ بھرپور تعاون کیا۔ انہون نے کہاکہ ہم قومی مفاد کے کسی منصوبے کیخلاف نہیں ہیں۔ لیکن متاثرین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔ دریں ا ثناء محکمہ جنگلات نے ٹرانسمیشن لائن کی حدود میں آنیوالے جنگلات کے درختوں کی کٹائی کے بعد کوہالہ میں محکمہ جنگلات کاڈپو قائم کرنے کی وزیراعظم نے منظوری دیدی ہے ۔

پہلے یہ لکڑ ی مظفرآباد یوٹی میں لیجائی جارہی تھی جس پر سردار تسلیم عباسی کی کاوشوں سے کوہالہ میں محکمہ جنگلات کی سرکاری سطح پر یوٹی کی منڈی قائم کرنے کے احکامات وزیر اعظم نے دیدیئے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ یہ لکڑ سرکاری نرخوں پر مقامی افراد پر فروخت کی جائے گی ۔