ملالہ یوسفزئی کی سنئیرصحافی احمد نورانی پر حملے کی مذمت

فی کی جدوجہد پاکستان کے لئے ، ہم ان کے ساتھ ہیں، ایک دن تعلیمی مشن مکمل کرنے پاکستان آؤں گی،بیان

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 21:36

ملالہ یوسفزئی کی  سنئیرصحافی احمد نورانی پر حملے کی مذمت
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2017ء) امن کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سنئیرصحافی احمد نورانی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کی جدوجہد پاکستان کے لئے ہے ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ ایک دن تعلیمی مشن مکمل کرنے پاکستان آؤں گی۔ گزشتہ روز ملالہ یوسف زئی نے اپنے بیان میں کہا کہ صحافی احمد نورانی کی جدوجہد پاکستان کے لئے ہے ہم ان کیس اتھ ہیں۔

(جاری ہے)

ہماری جدوجہد بھی پاکستان کے لئے ہے۔ ہم اس جنگ میں ایک ساتھ ساتھ ہیں اور ہمیں ایک ساتھ ہونا چاہیئے۔ صحافی احمد نورانی پر حملے کا بہت دکھ ہوا جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن پاکستان ضرور آؤں گی اور تعلیم کے مشن کو مل کر جاری رکھیں گے۔ جبکہ ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے کہا کہ ہم نے بھی ایسے مسائل کا سامنا کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بزدل لوگ ناکام ہوں گے اور پاکستان کی بہتری کا سوچنے والے کامیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :