ہر گھر کو قدرتی گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بنوں شہر میں نئے سڑکوں کی تعمیر ،پورے ضلع میں صحت وتعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،

این اے 4میں صوبائی حکومت نے دھاندلی سے الیکشن جیتا ،مگر عوام کے دلوں میں صفر ہوگئے ہیں ، حکومت نے بنوں سمیت جنوبی اضلاع کیساتھ ساڑھے چار سال سوتلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ، ہمارے منظور کردہ منصوبوںپر سیاست چمکانے والوں کو عام انتخابات میں مکمل صفایا کرینگے، بنوں کے ایک قومی اور چاروں صوبائی سیٹوں پر جمعیت ہی کامیاب ہوگی ،ہماری سیاست کا محور کرسی نہیں خدمت ہے وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کا کوٹی سعادات میں گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 18:26

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا کہ بنوں کے ہر گھر کو قدرتی گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے بنوں شہر میں نئے سڑکوں کی تعمیر اور پورے ضلع میں صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے این اے 4میں صوبائی حکومت نے دھاندلی سے الیکشن جیتا مگر عوام کے دلوں میں صفر ہوگئے ہیں صوبائی حکومت نے بنوں سمیت جنوبی اضلاع کے ساتھ ساڑھے چار سال سوتلی ماں جیسا سلوک کیا جس کا وقت پر ایک ایک پائی کا حساب لینگے ہمارے منظور کردہ منصوبوںپر سیاست چمکانے والوں کو عام انتخابات میں مکمل صفایا کرینگے بنوں کے ایک قومی اور چاروں صوبائی سیٹوں پر جمعیت ہی کامیاب ہوگی یہاں کے حقوق اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا جیل کی صبتوتیں برداشت کئے مگر کسی عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہماری سیاست کا محور کرسی نہیں بلکہ خدمت ہے اور اسی جذبے کے تحت بنوں ڈویژن کے 50سالہ محرومیوں کا ازالہ کیا۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز میوہ خیل ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور بنوں کے یونین کونسل کوٹی سعادات کو قدرتی گیس فراہمی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایم پی اے اعظم خان درانی، زاہد اکرم درانی، یونین کونسل کوٹی سعادات کے جمعیت امیر مولانا عبدالہادی،ناظم سید فرید اللہ شاہ،پیر صاحبزادہ فاروق،مقصود علی شاہ، میاں شوکت الرحمن ،فرہاد علی شاہ ،سید رحمت اللہ شاہ بلال احمد شاہ ، مراد علی شاہ ،شاکر اللہ اور ساجد خان، ملک یوسف اللہ خان ،تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان خان ، ملک ناصر گل خان اور دیگر مشران بھی موجود تھے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے میری درخواست پر جنوبی اضلاع خصوصا بنوں کیلئے ترقی کی مد میں اربوں روپے فنڈز کی منظوری دی ہے جس سے بنوں ترقی کے لحاظ سے نمبرون بن جائیگا لیکن اس مقابلے میں محالفین کچھ پیش نہیں کرسکتے جسکی وجہ سے عوام نے انھیں ہر بار مسترد کیا ہے اور عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پرکامیابی حاصل کرینگے کیونکہ جمعیت یہاں کی ترقی کی ضمانت اور عوام کے حقوق کے محافظ ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کو بے حیائی اور ناچ گانوں کی سیاست کو متعارف کرایا اور نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا سیاست میں گالی کی بنیاد تحریک انصاف نے رکھی آج وہ جو کچھ کررہے ہیں 2018میں اس کا خمیازہ بھگتے گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تحریک انصاف کے مقابلے میں یہاں کے قومی منصوبوں کیلئے خطیر فنڈز مختص کردیا ہے جس سے مزید ترقی آئے گی ،بنوں کا کوئی بھی گھر گیس جیسی نعمت سے محروم نہیں رہیگا آج بنوں کو اسلام آباد کے ہم پالہ کردیا ہے جس میں زندگی کے تمام بنیاد سہولیات میسر ہے جو ہمارے کارکردگی کا ثبوت ہے۔