مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں اتفاق رائے کے ساتھ اترے گی، چوہدری نثار

ن لیگ میں کوئی فارورڈ بلاک یا تقسیم نہیں ہے ،عہدوں کے پیچھے بھاگتا توسیاسی طورپراپنے آپ کوبیچ چکاہوتا،اپنی حکومت کا ہندوستان سے دوستیاں بڑھانااورسابق آئی ایس آئی چیف کا’را‘کے ایجنٹ سے گلے ملنا اچھا نہیں لگا۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 اکتوبر 2017 17:40

مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں اتفاق رائے کے ساتھ اترے گی، چوہدری نثار
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اکتوبر2017ء) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں اتفاق رائے کے ساتھ اترے گی،ن لیگ میں کوئی فارورڈ بلاک یا تقسیم نہیں ہے ،عہدوں کے پیچھے بھاگتا توسیاسی طورپراپنے آپ کوبیچ چکاہوتا،اپنی حکومت کا ہندوستان سے دوستیاں بڑھانااورسابق آئی ایس آئی چیف کا’را‘کے ایجنٹ سے گلے ملنا اچھا نہیں لگا۔

انہوں نے آج کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واحد شخص ہوں جس نے وزارت لینے سے انکارکیا۔وزارت لیکربھی اختلاف رائے کرسکتا تھا،لیکن وزارت ٹھکراکر پارٹی میں اختلاف رائے کااظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ یہاں پرسیاست نہیں بلکہ الزامات کی سیاست کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

عہدوں کے پیچھے بھاگتا توسیاسی طورپراپنے آپ کوبیچ چکا ہوتا۔عزت عہدوں سے نہیں کردارسے ملتی ہے۔

کوئی مجھ سے سیاسی طورپربکنے کی توقع نہ رکھے۔کل ایک شخص کی تقررسن کرشرمندگی ہوئی،مخالفین کو اپنی سیاست پرتوجہ دینی چاہیے۔ چوہدری نثارنے کہا کہ نوازشریف کیخلاف مقدمات سپریم کورٹ میں ہیں۔قانونی دائرے میں رہ کرعدالتی فیصلے پرتنقید کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اعلیٰ عدلیہ کی تضحیک کاکیانتیجہ نکلے گا؟اس کا کسی کواندازہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اتفاق نہیں کرتاکہ کینیڈین فیملی کی وجہ سے تعلقات میں ٹھہراؤآیاہے۔

امریکی وزیرخارجہ کے دورے کے بعد بھی بہتری نہیں آئی۔ہم بہت قربانیاں دیں امریکا نے ان کی قدرنہیں کی۔لہذایہ اس وجہ سے نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارحکومت اور عوام نے متحد ہوکرپیغام دیاکہ ہم سے عزت سے بات کرو۔اس سے ٹھہراؤآیا ہے۔چوہدری نثارنے کہاکہ مجھے اپنی حکومت کا ہندوستان سے دوستیاں بڑھانا بھی اچھا نہیں لگتا۔سابق آئی ایس آئی چیف کاراکے ایجنٹ سے گلے ملنابھی اچھا نہیں لگا۔

مودی دورمیں پاکستان کوہندوستان سے خیرکی توقع نہیں رکھی جانی چاہیے۔انہوں نے تردید کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ میں نہ کوئی فارورڈبلاک یا تقسیم ہے نہ بن رہاہے۔اختلاف رائے جمہوریت کاحسن ہے۔ن لیگ آئندہ انتخابات میں اتفاق کیساتھ اترے گی۔پارٹی جوبھی پالیسی بنائے گی وہ ملکی مفادمیں ہوگی۔