آمیزون کے بانی جیف بیزوز نے ایک بار پھر بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 15:10

آمیزون کے بانی جیف بیزوز نے ایک بار پھر بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین ..
نیویار ک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2017ء) معروف آن لائن ریٹیلر آمیزون کے بانی جیف بیزوز نے ایک بار پھر بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سہ ماہی رپورٹ کے بعد آمیزون کے حصص میں اضافے نے جیف بیزوز کو امیر ترین افراد کی فہرست میں نمبرون پوزیشن پر پہنچا دیا ہے جن کے اثاثوں میں راتوں رات لگ بھگ 7 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

اس وقت جیف بیزوز کے اثاثے 90 ارب ڈالرز (94 کھرب پاکستانی روپوں سے زائد) سے زائد ہیں جبکہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 88.5 ارب ڈالرز (90 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔جیف بیزوز گزشتہ تیس برسوں کے دوران دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز پانے والے چھٹے فرد ہیں جبکہ وہ ارب پتی افراد کی فہرست میں بیس سال قبل شامل ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :