پاکستان میں انصاف کا دوہرا معیار چل رہا ہے، راجہ پرویز اشرف

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 12:37

پاکستان میں انصاف کا دوہرا معیار چل رہا ہے، راجہ پرویز اشرف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا،جسے بھی عدالت سے بلاوا آتا ہے پیش ہوتے ہیں ،پاکستان میں انصاف کا دوہرا معیار چل رہا ہے، سب کو برابری کی سطح پر انصاف ملنا چاہیے، کر پشن کے الزامات والے آزاد گھوم رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو لاہور میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا آئندہ بھی کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کی ہے۔

انہوں نے کہا ملک میں انصاف کا دوہرا معیارچل رہا ہے،انصاف سب کیلیے برابر ہونا چاہیے، جس پر کرپشن کے الزامات ہیں وہ آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ ہمارے رہنما ئو ں پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا کر ان کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے ہیں ۔سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،جسیحکومت کہا جا رہا ہے انہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔واضح رہے کہ راجہ پرویز ا اشرف پر گیپکو میں چار سو سینتیس افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے۔