سانحہ سٹیل مل حطار کا چوتھا زخمی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 12:37

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2017ء) سانحہ سٹیل مل حطار کا چوتھا زخمی بھی جاں بحق ہو گیا، سٹیل مل میں زخمی ہونے والے 15 دیگر زخمیوں کو لاہور کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیل مل کی بھٹی میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے محنت کشوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ میں زخمی ہونے والا چوتھا مزدور محمد شیر ولد بہادر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ابدی نیند سو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سانحہ میں زخمی ہونے والے دیگر 15 زخمیوں کو لاہور کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد شیر کے جاں بحق ہونے کے بعد اب حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :