وزیراعلیٰ بلوچستان کی اکبر بگٹی ایکسپریس کو بم دھماکے کے ذریعے تخریب کاری کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت

جمعہ 27 اکتوبر 2017 23:13

وزیراعلیٰ بلوچستان کی  اکبر بگٹی ایکسپریس کو بم دھماکے کے ذریعے تخریب ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نے مچھ کے قریب اکبر بگٹی ایکسپریس کو بم دھماکے کے ذریعے تخریب کاری کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس میں چند مسافروں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بزدل دہشت گرد اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر چند ٹکوں کی خاطر بے گناہ لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنارہے ہیں تاکہ ملک اور صوبے میں بدامنی پیدا کرکے جاری ترقی کے سفر کو روکا جاسکے تاہم وزیراعلیٰ نے کہا ہماری سیکورٹی فورسز دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کامیابی سے برسرپیکار ہیں اور انہیں عوام کی بھرپور حمایت اور حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی انہوں نے پولیس ، لیویز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ دہشتگردی کی حالیہ لہر پر قابو پانے اور ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں اور دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ریلوے لائنوں اور قومی شاہرہوں پر حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :