انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ہرنائی شاہرگ میں بم دھماکے کی مذمت

عبدالرزاق اور ان کے بھائی نے آخری دم تک باچا خان کے نقش قدم پر چل کر ملک میں امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا،بیان

جمعہ 27 اکتوبر 2017 23:13

انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ہرنائی شاہرگ میں بم دھماکے کی مذمت
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء وپارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے ہرنائی شاہرگ میں ہونیوالے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خاطر پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور آگے بھی دیتے رہیں گے ہم ایسے بذدلانہ اقدامات سے مرعوب نہیں ہونگے جو لوگ یہ سازشیں کررہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے عبدالرزاق اور ان کے بھائی نے آخری دم تک باچا خان کے نقش قدم پر چل کر ملک میں آمن اور بھائی چارے کو فروغ دیا ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ماضی میں بھی پشتونوں کی حقوق اور وطن کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن نے یہ ثابت کیا کہ وہ بلا خطر پشتونوں کے حقوق کے لئے نکلے ہیں اور پشین کے جلسے میں ثابت کیا کہ آنے والا وقت عوامی نیشنل پارٹی کا ہے جس طرح شاہرگ میں بذدلانہ اقدام کیا گیا اس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اسمبلی فلور بھی اس واقعہ کے خلاف آواز بلند کریں گے وقت آگیا ہے کہ ہم پشتونوں کے حقوق کے لئے متحد ہوجائے اور اگر ہم متحد نہ ہوئے تو آنیوالی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے او ر اس کی بہت بھاری قیمت چکاتے ہوئے اس کے لئے قربانیاں دیں آج بھی ہم امن کے لئے لڑرہے ہیں یہ ہماری بیٹیوں ، بہنوں اور مائوں کے دوپٹے و عزت کی جنگ ہے جو ہم لڑتے رہیںگے اور کسی صورت بھی اس جنگ سے دستبردار نہیں ہوں گے

متعلقہ عنوان :