پی ٹی آئی نے ایدھی فاؤنڈیشن کی دفاتر اور سینٹرز پر لینڈ مافیاز کی جانب سے قبضے کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوائ جمع کروادی

جمعہ 27 اکتوبر 2017 22:35

پی ٹی آئی نے ایدھی فاؤنڈیشن کی دفاتر اور سینٹرز پر لینڈ مافیاز کی جانب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویڑن کے جنرل سیکریٹری و رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا کہ عبداستار ایدھی دنیا سے جاتے جاتے بھی اپنی آنکھیں دے گئے۔قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کئے جانے والے شخص کے اہل خانہ کو پریشان کیا جارہا ہے اور وزیراعلی سندھ عملی اقدامات اٹھانے کے بجائے صرف بیانات دے رہے ہیں۔

یہ باتیں انہوں نے ٹھٹہ، مورو اور لاڑکانہ میں ایدھی فاؤنڈیشن کی دفاتر اور سینٹرز پر لینڈ مافیاز کی جانب سے قبضے کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوائ جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی نے زندگی بھر انسانیت کی خدمت کی ایدھی فاؤنڈیشن کی دفاتر پر قبضہ ہونے پر تمام پاکستانی شرمندہ ہیں۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کے علاقے نوابشاہ میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سینٹرز پر قبضہ کئے جارہے ہیں کیا ایدھی صاحب کو انکی خدمات کا یہ صلہ دیا جارہا ہے۔ خرم شیرزمان نے کہا کہ عمران خان کو لال شہباز قلندر کے درگارہ پر جانے سے روک دیا گیا لیکن قبضہ مافیا کو نہیں روک ر ہے۔وزیراعلی سندھ صوبے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پینے کے گندے پانی کے متعلق واٹر کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعلی سندھ کو مستعفی ہوجانا چاہیے تھا وہ ایک ناکام وزیراعلی ثابت ہوئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی پوری قیادت ایدھی فاؤنڈیشن کا ہر فورم پر ساتھ دیں گے۔