دراندازی روکنے کیلئے پاک افغان سرحد پر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ،ہم چاہتے ہیں ایف سی وعوام کے درمیان تعلقات میں کوئی رکاوٹ حائل نہ رہے

،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور بلوچستان سائوتھ میجرطارق امان کا قبائلی عمائدین سے خطاب

جمعہ 27 اکتوبر 2017 21:19

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2017ء) انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور بلوچستان سائوتھ میجرطارق امان نے کہاہے کہ دراندازی روکنے کیلئے پاک افغان سرحد پر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ ایف سی اور عوام کے درمیان تعلقات میں کوئی رکاوٹ حائل نہ رہے ،دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔

وہ گزشتہ روز ایک روزہ دورہ پر دالبندین پہنچنے کے بعد ایف سی ہیڈکوارٹر میں ضلع کے قبائلی عمائدین سے خطاب کر روہے تھے۔ اس سے قبل آئی جی ایف سی ساوتھ میجر طارق امان ایک روزہ دورہ پر دالبندین پہنچے تو ایف سی کمانڈنٹ محمد عمران شفیع نے انکا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

آئی جی ایف سی ساوتھ میجر طارق امان نے ایف سی ہیڈ کوارٹر دالبندین میں ضلع کے قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درندازی روکنے کے لیئے پاک افغان سر حدی پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے ہم چاہتے ہیں ایف سی اور عوام کے تعلقات میں کوئی رکاوٹ حائل نہ رہے ضلع چاغی ایک پر امن علاقہ ہے ایف سی بلوچستان میں تعلیم ،صحت ،اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش ہے انکا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں ایف سی اور عوام کے تعلقات میں کوئی رکاوٹ حائل نہ رہے انکا کہنا تھا دالبندین میں انٹر نیٹ سروسز کی بندش کا مسئلہ جلد حل کیا جائے گا دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اس موقع پر ایم پی اے چاغی سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی ،ممتا ز قبائلی رہنماسابق صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی ،ڈی سی چاغی شہک بلوچ ،ڈسڑکٹ چیئر مین میر داود خان نوتیزئی،سردارزادہ میر عمیر محمد حسنی ،ایس پی چاغی لطیف بلوچ ،حاجی ملک خدابخش سیاہ پاد رند ،خان محمد آصف خان سنجرانی،ملک کریم داد محمد حسنی ،ملک امان اللہ نوتیزئی ،حاجی عبد الغفور محمد حسنی ،ملک رحمت اللہ نوتیزئی ،میر مدد خان اکازئی ، سردار حاجی عبدالصمد بڑیچ اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ موسی خیل ،تحصیلدار عبد الغفار ، ہندو برادری کے بریج لعل دیگر قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کیا اس موقع پر قبائلی عمائدین نے آئی جی ایف سی ساوتھ میجر طارق امان کو اپنے مسائلوں سے بھی آگاہ کردیا ۔

متعلقہ عنوان :