اردن کے خوش الحان قاری طوطے کی تلاوت ِ کلام پاک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی

جمعہ 27 اکتوبر 2017 21:17

اردن کے خوش الحان قاری طوطے کی تلاوت ِ کلام پاک کی ویڈیو سوشل میڈیا ..
عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2017ء) اردن کے خوش الحان قاری طوطے کی تلاوت ِ کلام پاک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اردن میں ایک ایسا طوطا ہے جس نے قرآن پاک کی چھوٹی سورتیں اور کئی آیات حفظ کرلی ہیں۔اس طوطے کا نام مدلل ہے جسے اردن کے ایک شہری نے پالا ہے۔

(جاری ہے)

مدلل کی عمر تقریباً 7سال ہے اور اس نے سورة الاخلاص، سورہ کوثر،سورة التکاثر اور دیگر چھوٹی سورتیں یاد کررکھی ہیں ۔

طوطے کا مالک ایک ڈینٹسٹ ہے جو اپنے کام کی جگہ پراسے قرآنی آیات پڑھ پڑھ کرسناتا تھا جوب اب طوطے کو حفظ ہوچکی ہیں۔قرآنی آیات کا حافظ اردنی طوطے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ قرآن مجید کی تلاوت کررہا ہے۔سوشل میڈیا پر قاری طوطے کی ویڈیو وائر ہوگئی

متعلقہ عنوان :