عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے طلباوطالبات کے لئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا

جمعہ 27 اکتوبر 2017 21:07

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے طلباء و طالبات کے لئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔اس سلسلے میں چیف پراکٹر اسسٹنٹ پروفیسر رحم زیدکے زیرِ صدارت پراکٹورئیل بورڈ کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف پراکٹر، اسسٹنٹ چیف پراکٹراور تمام ڈیپارٹمنٹل پراکٹر ز نے شرکت کی۔

اجلاس میں یونیورسٹی کی حدود میں سیگریٹ نوشی اور ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔طلباء و طالبات رولز کے مطابق نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والے طلباء و طالبات کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا اور کوئی رعایت نہیں دی جائیگی۔ چیف پراکٹر نے طلباء و طالبات کے سہولت کے لئے ضابطہ اخلاق ہر ڈیپارٹمنٹ میں آویزاں کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات یونیورسٹی کے قیام کے دوران اپنے وقت کو قیمتی بنانے کے لئے تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔طلباء و طالبات کومذہبی ، ثقافتی ، اخلاقی اور علاقائی اقدار کا امین ہونا چاہیئے۔اقدار اور روایات ایسی خصوصیات ہیں جن سے مثالی معاشرہ وجود میں آتا ہے۔انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی اور تحقیقی ماحول کو بہترین انداز میں آگے بڑھائے۔

متعلقہ عنوان :