مستحکم سٹیل مل حطار میں ہونے والے حادثہ کی ایف آئی آر درج کر گئی

جمعہ 27 اکتوبر 2017 20:32

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2017ء) مستحکم سٹیل مل حطار میں ہونے والے حادثہ کی ایف آئی آر درج کر گئی۔ ایف آئی آر میں فیکٹری کے مالک و جی ایم کو نامزد کیا گیا ہے، حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں، صوبائی حکومت نے بھی حادثہ کی رپورٹ مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

مستحکم سٹیل مل میں ہونے والے حادثہ کی حطار تھانہ میں ایف آئی آر درج کر لی ہے، ایف آئی آر زیر دفعہ 377PPC کے تحت درج کی گئی ہے جس میں فیکٹری کے مالک و جنرل منیجر کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے فیکٹری کے جی ایم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے بھی اس حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیکر رپورٹ مانگ لی ہے جبکہ ڈائریکٹر لیبر نے حطار سٹیل مل کی فرنس بھٹیاں اور پلانٹ تاحکم ثانی بند کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :