وزیراعلیٰ بلوچستان کی مچھ میں نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کے قریب ہونیوالے دھماکے کی مذمت

جمعہ 27 اکتوبر 2017 19:58

وزیراعلیٰ بلوچستان کی مچھ میں نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کے قریب ہونیوالے ..
کوئٹہ۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے مچھ کے علاقے میں نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کے قریب ہونیوالے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ ہمدردی کااظہار کیاہے اور ہدایت کی ہے کہ ریلوے لائنوں اور قومی شاہراہوں پر سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کیاجائے۔

(جاری ہے)

بے گناہ افراد کو دہشت گردی کانشانہ بنانے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں ،ان کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :