قلات انتظامیہ کے زیر اہتمام امن و امان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس

جمعہ 27 اکتوبر 2017 19:43

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2017ء) قلات انتظامیہ کے زیر اہتمام امن و امان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر قلات سید زاہد شاہ نے کیا اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنر قلات ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد منگچر آغا سمیع اللہ شاہ اور قلات لیویز کے دیگر آفیسران اور زمہ داران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات سید زاہد شاہ نے کہا کہ لیویز فورس کو منظم اور مستعد ہو نا چاہئے تاکہ وہ عوام کی جان و مال کی تحفظ یقینی بناسکیں آفیسران اور اہلکاران سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں جس آفیسر اور زمہ دار کے ایریا میں چوری یا ڈکیتی کی وردات ہوئی تو ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ضلع قلات میں گزشتہ آٹھ مہینوں میں ڈکیتی کا نہ ہو نا لیویز کی کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ آفیسران ضلع قلات کے حدود میں سی پیک کے کافلے کے لیئے سکورٹی پلان تشکیل دیں فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی بہت جلد قلات میں لیویز اہلکاروں میں موٹر سائیکل تقسیم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں لیویز کی گاڑیوں کی مرمت اور چیک پوسٹوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی چیک پوسٹوں پر بجلی اور شمسی فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ قلات اور خالق آباد منگچر میں ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آفیسران جلد رپورٹ پیش کریں اس موقع پرا سسٹنٹ کمشنر قلات ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد منگچر آغا سمیع اللہ شاہ اور دیگر آفیسران نے اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مشکلات و مسائل سے آگا ہ کیا ڈپٹی کمشنر قلات نے مسائل کے حل کے لیئے انہیں یقین دہانی کرادی۔

متعلقہ عنوان :