مقبوضہ کشمیر میں کشمیری حریت پسند اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر رقم کر رہے ہیں ، سردار محمد نسیم

وہ دن دور نہیں جب وادی میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا ، کشمیری عوام آزادی کی منزل پا لیں گے، میئر راولپنڈی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 27 اکتوبر 2017 17:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2017ء) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی سردار محمدنسیم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری حریت پسند اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر رقم کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب وادی میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا ․ اور کشمیری عوام آزادی کی منزل پا لیں گے ․ یہ بات انہو ںنے آزاد کشمیر میں بھارتی افواج کے تسلط کے حوالے سے --" یوم سیاہ" کے موقع پر راولپنڈی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ․ انہو ں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ مقبوصہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب بھارت کی سات لاکھ فوج نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم ڈھانے کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہی․ سردار نسیم نے کہا کہ کشمیر میں آزادی کی لہر اب دبائی نہیں جا سکتی ․ پاکستان نے ہر سطح پر کشمیری بھائیوں کا ساتھ دینے کا عزم کر رکھا ہے اور کشمیریوں کی سفارتی , اخلاقی اور سیاسی حمائیت جاری رکھی جائے گی ․ انہو ںنے کہا کہ پاکستان بھر میں یوم سیاہ بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے او ر اس موقع پر تقریبات , احتجاجی ریلیو ں, مظاہروں اورعوامی اجتماعات میں بھارتی افواج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی پرزور مذمت کی جا رہی ہے ․ انہو ںنے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہر پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا ہے کہ دنیا پر واضع کیا جا سکے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دیا جائے تاکہ وہ اپنی قسمت کا خود فیصلہ کر سکیں․ انہو ںنے کہا کہ بھارت آج تک بزور طاقت کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکا اور نہ ہی ا ن کی جدوجہد اور جذبہ آزادی کو ختم کر سکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :