چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے الیکشن کمیشن کے 29 افسران میں 6 ہفتوں کی ٹریننگ مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ تقسیم

عام انتخابات کو صاف شفاف ،منصفانہ کروانے کیلئے الیکشن کمیشن پوری طرح چوکس اور کوشاں ہے۔،چیف الیکشن کمشنر

جمعہ 27 اکتوبر 2017 17:09

چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے الیکشن کمیشن کے 29 افسران میں 6 ہفتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر نے چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے الیکشن کمیشن کے 29افسران کو 6 ہفتوں کی ٹریننگ مکمل کرنے پرسرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عام انتخابات کو صاف شفاف اور منصفانہ کروانے کیلئے الیکشن کمیشن پوری طرح چوکس اور کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے اضلاع میں جا کر اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دیں گے ۔ اور یہ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ 2018ء کے جنرل الیکشن کو صاف شفاف بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ الیکٹورل مینجمنٹ کورس(EMC) کا یہ ساتواں گروپ تھا جس میں الیکشن کمیشن کے افسران نے لیگل فریم ورک، حلقہ بندیوں،جینڈر، جنرل الیکشن قوانین ، نئے قانون الیکشن ایکٹ 2017ء اور کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹ سمیت مختلف اہم موضوعات پر 42 روزہ جامع ٹریننگ حاصل کی۔