وزیراعلیٰ بلوچستان کی نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کے قریب دھماکے کی مذمت ، زخمیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی

جمعہ 27 اکتوبر 2017 16:14

وزیراعلیٰ بلوچستان کی نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کے قریب دھماکے کی مذمت ..
کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے مچھ کے علاقے میں نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کے قریب ہونیوالے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ ہمدردی کااظہار کیاہے اور ہدایت کی ہے کہ ریلوے لائنوں اور قومی شاہراہوں پر سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کیاجائے بے گناہ افراد کو دہشت گردی کانشانہ بنانے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں ،ان کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :