مچھ کے قریب نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کے قریب بم دھماکہ ، 6افراد زخمی

جمعہ 27 اکتوبر 2017 16:14

مچھ کے قریب نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کے قریب  بم دھماکہ ، 6افراد زخمی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2017ء) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب نواب اکبر بگٹی ایکسپریس پر ہونے والے بم دھماکے میں 6افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج کیلئے سول ہسپتال مچھ منتقل کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مچھ کے علاقے میں نواب اکبربگٹی ایکسپر یس پر بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6افراد شاہدرائو ،انوک بہادر ،محسن رضا ،شہزاد ،عبدالغفار اور محمد عرفان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال مچھ منتقل کردیاگیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی اور صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور مسافروں کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں یقین دلایاکہ حکومت اور سیکورٹی ادارے عوام کی جان ومال کے تحفظ سے غافل نہیں ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی اور ایف سی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔