موجودہ صورتحال میں نئے الیکشن کی کال دینی چاہئے، اگر حکمرانوں نے اچھے کام کیے تو انہیں نئے الیکشن سے نہیں گھبرانا چاہئے،تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 اکتوبر 2017 19:55

موجودہ صورتحال میں نئے الیکشن کی کال دینی چاہئے، اگر حکمرانوں نے اچھے ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں نئے الیکشن کی کال دینی چاہئے، اگر حکمرانوں نے اچھے کام کیے تو انہیں نئے الیکشن سے نہیں گھبرانا چاہئے۔

(جاری ہے)

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ملک میں پہلی بار آئینی طریقے سے طاقتور خاندان کا احتساب ہورہاہے، میاں صاحب نے انتخاب کرنا ہے کہ وہ جدہ رہنا چاہتے ہیں یا کہیں اور۔

پاکستان میں ان کے رہنے کے لیے ایک ہی جگہ ہے جس کانام نہیں لینا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو ورلڈکپ کا تحفہ دیا، موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا، ایسی تقریریں نہ کریں جس سے آپ اداروں پر حملہ آور نظر آئیں۔دریں اثناء ملتان میں رکن قومی اسمبلی عامرڈوگر کی رہائش گاہ پر تقریب میں بھی شرکت کی،اس موقع پرپارٹی رہنمائوں کی کثیرتعداد موجود تھی۔