Live Updates

عمران خان کس کس سے معافی مانگیں گے، انھیں عائشہ گلالئی سے بھی معافی مانگنی پڑے گی،کوکین کا استعمال کم ہوجائے تو عمران خان اس طرح کے بیان نہیں دے گا، وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان

جمعرات 26 اکتوبر 2017 19:08

عمران خان کس کس سے معافی مانگیں گے، انھیں عائشہ گلالئی سے بھی معافی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کس کس سے معافی مانگیں گے انھیں عائشہ گلالئی سے بھی معافی مانگنی پڑے گی،کوکین کا استعمال کم ہوجائے تو عمران خان اس طرح کے بیان نہیں دے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوئس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کس کس سے معافی مانگیں گے،کل تک وہ کہہ رہے تھے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے ملا ہوا ہے،آج کہہ رہا ہے کہ میرا مطلب یہ نہیں تھا،انھوں نے کہا کہ عمران خان کو عائشہ گلالئی سے بھی مافی مانگنی پڑتے گی،اس سے بھی معافی مانگیں،افسوس ہے کہ یہ قومی لیڈرکہیںکھڑا نہیں ہوتا،کوکین کا استعمال کم ہوجائے تو عمران خان اس طرح کے بیان نہیں دے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات