جے یو آئی (ف)کے رہنما میر غلام جان بلوچ ،امیر محمد عالم ابرار ،سردار رفیق بلوچ نور سرور سینکڑوں ساتھیوں ،قبائلی عمائدین کے ہمراہ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

جمعرات 26 اکتوبر 2017 18:40

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2017ء) پنجگور جے یو ائی کے صوبائی رہنما ممتاز قبائلی شخصیت سابق صوبائی وزیر ماحولیات میر غلام جان بلوچ تحصیل گوارگو کے امیر محمد عالم ابرار سردار رفیق بلوچ نور سرور اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما ممتاز قبائلی شخصیت سابق صوبائی وزیر ماحولیات میر غلام جان بلوچ تحصیل امیر عالم ابرار سردار رفیق بلوچ اور نور سرور نے اپنیدیگر سینکڑوں ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔

میر غلام جان بلوچ نے کہا کہ جے یو ائی چھوڑنے کا مقصد پارٹی ٹکٹ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ میں نے جے یوآئی کے ڈھائی ہزار ورکروں کے اسرار اور مشورے پر کیا ہے کیونکہ جمعیت میں ہم نے جن اصولوں کے تحت شمولیت کی تھی وہ اب ہمیں جمعیت میں نظر نہیں ارہے اس لیے ہم نے مناسب سمجھا کہ اب اپنی راہیں الگ کرلی جائیں انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے کے عوام کے بہتر مستقبل کے لیے جہدوجہد جاری رکھوں گا ابھی تک کسی پارٹی میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے ہم خیال ساتھیوں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ صلاح و مشورہ کے بعد کسی پارٹی میں جانے اور نا جانے کا فیصلہ کرلیں گے انہوں نے کہا کہ جے یو ائی کے مذید ساتھیوں سے رابطے میں ہیں اور وہ بھی بہت جلد جمعیت سے کنارہ کش ہونگے ۔