ْچونیاں،پتوکی ڈھولن روڈ پر ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل سوار ایک مل مزدور جاں بحق تین شدیدزخمی

جمعرات 26 اکتوبر 2017 18:09

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2017ء) پتوکی ڈھولن روڈ پر ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل سوار ایک مل مزدور جاں بحق تین شدیدزخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی فیکٹری میں ملازم محمد یونس اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شہر کی طرف جارہا تھا کہ کرانی والا چوک میں موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں نجی فیکٹری کا ملازم محمد یونس موقع پر جاں بحق جب کہ اس کے دیگر تین ساتھی شدید زخمی ہوگئے زخمی ہونے والے تینوں فیکٹری ملازمین کو ابتدائی طبی امداد کیلئے THQہسپتال پتوکی لے جایا گیا تاہم تشویشناک حالت کے پیش نظر پتوکی سے لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور حادثہ کے بعد موقع سے فرا رہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔