ٹھٹھہ میں فریال تالپور کی جانب سے 300 ایکڑ زمین پر قبضہ اور ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر حکومت اور آئی جی سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری

جمعرات 26 اکتوبر 2017 17:09

ٹھٹھہ میں فریال تالپور کی جانب سے 300 ایکڑ زمین پر قبضہ اور ہراساں کرنے ..
ْ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ٹھٹھہ میں فریال تالپور کی جانب سے 300 ایکڑ زمین پر قبضہ اور ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر حکومت اور آئی جی سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ٹھٹھہ میں فریال تالپور کی جانب سے تین سو ایکڑ زمین پر قبضہ اور ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شاہ بندر ٹھٹھہ میں تین سو ایکڑ زمین خریدی۔ جس پر فریال تالپور اور دیگر نے قبضہ کرلیا۔ میری زمین پر فریال تالپور کا قبضہ ختم کرایا جائے۔ عدالت نے سندھ حکومت، آئی جی اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ فریقین 13 نومبر تک تحریری جواب جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :