دبئی کے پام جمیرا کی مرمتی سائٹ پر آتشزدگی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 26 اکتوبر 2017 15:26

دبئی کے پام جمیرا کی مرمتی سائٹ پر آتشزدگی
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر۔2017ء) ذرائع کے مطابق دبئی پام جمیرا کی مرمتی سائٹ پر آگ لگنے سے ایک حصہ دھویں کی زد میں آ گیا۔ آگ جمعرات کی صبح پام کی عمانیت کی سائٹ کے بائیں جانب لگی ۔ پام کے اس جگہ پر رہائشی علاقے کی تعمیرومرمت ہو رہی تھی جوکہ 2018 میں مکمل ہونا تھی ۔

(جاری ہے)

اسے جگہ پر ستمبر میں دنیا کا سب سے مھنگاترین پینٹا ہاوس 102 ملین درہم میں فروخت کیا گیا تھا۔ دبئی میڈیا ہاوس کی ٹویٹ کے مطابق دبئی سول دفاع کی ٹیم 20 منٹ میں آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور آگ لگنے کی وجوہات کا بھی ابھی پتہ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :