سعودی عرب میں نواز شریف کی راحیل شریف سے ملاقات کرنے کی کوشش کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی بدھ 25 اکتوبر 2017 22:50

سعودی عرب میں نواز شریف کی راحیل شریف سے ملاقات کرنے کی کوشش کی اطلاعات
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اکتوبر2017ء) سعودی عرب میں نواز شریف کی راحیل شریف سے ملاقات کرنے کی کوشش کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے سعودی عرب میں سابق آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کرنے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم راحیل شریف نے نواز شریف سے ملاقات کرنے سے معذرت کرلی۔ شاہد مسعود کا مزید دعوی ہے کہ نواز شریف سعودی عرب اس لیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے روابط استعمال کرکے کوئی این آر او کروا سکیں۔