او جی ڈی سی ایل کا کیڈ کے تعاون سے ’’ تمباکو نوشی فری اسلام آباد‘‘کے عنوان سے سیمینارکاانعقاد

ہم سب کوسگریٹ نوشی سے متعلق قانون پرعمل اور پبلک مقامات پراس سے پرہیزکرناچاہئے ، ارشد ملک

بدھ 25 اکتوبر 2017 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2017ء)آئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل)کے زیراہتمام کیڈ کے تعاون سے ’’ تمباکو نوشی فری اسلام آباد‘‘کے عنوان سے سیمینارکاانعقادکیاگیا جس میں او جی ڈی سی ایل کے ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سیمینار کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹرجنرل اوجی ڈی سی ایل ارشد ملک نے کی ۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ہم سب کوسگریٹ نوشی سے متعلق قانون پرعمل کرناچاہیئے ،اورپبلک مقامات پراس سے پرہیزکرناچاہئے ،انہوں نے شرکاء کو یقین دلایا کہ او جی ڈی سی ایل میں اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر کوششوں کو بروئے کا ر لایا جائے گا ۔اس موقع پرڈی ڈی جی ہیلتھ نے سگریٹ نوشی کے صحت پر پڑنے والے مضر اثرات پرتفصیلی رپورٹ پیش کی ا و کہا کہ یہ نہ صرف صحت کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ پیسے کا ضیاع اور دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سید جواد مظفر نے شرکا ء اور بالخصوص او جی ڈی سی ایل انتظامیہ کا اس قدر معلوماتی پروگرام منعقد کرنے اور اور ’’ تمباکو نوشی فری اسلام آباد‘‘ کے انعقاد کیلئے حکومت کے ساتھ ہاتھ ملانے پر شکریہ ادا کیا۔آخر میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرجنرل اوجی ڈی سی ایل نے اس سنگ میل کو عبور کرنے پر کیڈ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔۔