پی ٹی آئی کے چیئرمین جلد پاگل خانے میں جائینگے، سعادیہ جاوید

جس طرح عائشہ گلالئی نے ان کی اصلیت عوام کے سامنے لا کھڑی کی ہے وہ نوجوان نسل لمحہ فکریہ ہے، صوبائی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

بدھ 25 اکتوبر 2017 19:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ سندھ کی سیکریٹری اطلاعات سعادیہ جاوید اورکراچی کی سیکریٹری اطلاعات شاہینہ سعیدہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے اگر مزید ڈرگس کا استعمال نہ چھوڑا تو وہ جلد پاگل خانے میں پائے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ان کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے ان کی اصلیت عوام کے سامنے لا کھڑی کی ہے اس سے نوجوان نسل اس نشئی کے جنگل میں پھنستی نظر آرہی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

عائشہ گلالئی کے انکشاف کے مطابق اسلام آباد دھرنے کے دوران 47کروڑ مالیت کی منشیات اسمگل کی گئی اور اس سب کا تعلق براہ راست عمران نیازی سے ہیں ۔ عمران نیازی نیا پاکستان بنانے کے جو خواب دیکھ رہے ہیں شاید ان کی نظر میں جگہ جگہ منشیات اور طالبان کے اڈے کھلوانے نیا پاکستان کی پہلی کڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی احمقوں کی جنت سے باہر نکل کرقوم کو اپنے چار سالہ خیبر پختونخواہ حکومت کی کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کی مثالی دیں نہ کہ کسی کی بہن اور ماں فریال تالپور کے خلاف اپنی گندی زبان استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت انٹرنیشنل میڈیا عمران نیازی کو ویسے ہی پلے بوائے کے نام سے جانتی ہے اور زبردستی آپ کو اس سیاسی میدان کا چیمپئن بنانے والے اگر گدھے کے اوپر کتابیں لاد کر اسے وکیل بنانے کی کوشش میں مگن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ کس طرح عمران نیازی اپنے جلسوں کو کامیاب بنانے کیلئے لوگوں کو پیسے کے عیوض جلسہ گاہ بھرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر یہاں بھی ان کو منہ کی کھانی پڑرہی ہے اور سندھ کی باشعور عوام انہیںدھتکار رہی ہے ، عمران نیازی کو پیپلز پارٹی فوبیا ہوچکا ہے ،سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو عدالتوں نے باعزت بری کردیا ہے مگر عمران نیازی اپنی ہی عدالت لگائے ان پر بے تحاشہ الزام تراشی اور اپنی نااہل کے پی کے کی حکومت کے سوالات سے بچنے کے لئے اور اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لئے آئے بائی شائیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ارد گرد کرپٹ لوگ جمع کر کے عمران نیازی کون سی کرپشن ختم کرنے کی باتیں کررہے ہیں۔#