زکوٰة فنڈز شفاف طریقے سے حقداروں تک ان کی امانتیں پہنچانہ ہماری اولین ترجیح ہے،

ریٹائرڈ جسٹس زاہد قربان علوی

بدھ 25 اکتوبر 2017 18:31

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2017ء) سندھ زکوٰة کونسل کے چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس زاہد قربان علوی نے کہا ہے کہ زکوٰة فنڈز کو شفاف طریقے سے عملی اقدامات کرکے حقداروں تک ان کی امانتیں پہنچانہ ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ مستحق طالبعلموں کی مالی معاونت ہوسکے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گورنمنٹ کمپری ہنسیوبوائز ہائی اسکول لطیف آباد نمبر 10، گورنمنٹ شاہ لطیف گرلز ڈگری کالج لطیف آباد نمبر 6 اور دارالاطفال سوشل ویلفیئرحیدرآباد میں میرٹ اسکالرشپ چیکس ، یونیفارم ، شوز اوردیگر اشیاء تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ضلع زکوٰة چیئرمین حیدرآبادحاجی شیر محمد پیرزادہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر منیر احمد بھٹی ،ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسر حیدرآباد عمران ، دارالاطفال کی ڈپٹی ڈائریکٹر مسز ارشاد بلوچ کے علاوہ متعلقہ اداروں کی انتظامیہ موجود تھی گورنمنٹ شاہ لطیف گرلز ڈگری کالج لطیف آباد نمبر 6 کی طالبات میں فی طالبہ3 ہزار 900 روپے کے حساب سے 41 طالبات کو چیک دیے گئے جبکہ گورنمنٹ کمپری ہنسیو بوائز ہائی اسکول لطیف آباد نمبر 10 کے 108 طالبعلموں میں یونیفارم اور شوز جبکہ دارالاطفال سوشل ویلفیئر حیدرآباد کے غریب بچوں میں بھی تحائف تقسیم کیے گئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوٰة چیئرمین حاجی شیر محمد پیرزادہ نے کہا کہ محکمہ زکوٰة ، زکوٰة فنڈز سے مساکین ، یتیموں اور دیگر مستحق افراد کی امانتیں باقائدگی سے ان کی گھروں کی دہلیز تک پہنچاکر اپنا فرض ایمانداری سے ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں بے سہارا افراد کی مدد کرنے میں خوشی ہوتی ہے کیونکہ اس سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :